76 روزہ سخت لاک ڈاؤن کے بعد ووہان میں سفری پابندیاں ختم

    76 روزہ سخت لاک ڈاؤن کے بعد ووہان میں سفری پابندیاں ختم

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس سے چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں 2 ماہ سے زائد عرصے کے لاک ڈاؤن کے بعد سفری پابندیاں ختم کر دی گئیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سب سے پہلیچین کے شہر ووہان میں سامنے آئی تھی اور ووہان کو 23 جنوری کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا۔تاہم مقامی میڈیا کے مطابق منگل کو چینی حکام نے 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان کو آمد و رفت کیلئے کھول دیا ہے۔دوپہر 12 بجے ٹریفک حکام نے گاڑیوں کو صوبہ ہوبئی کے دارالخلافہ ووہان سے باہر جانے کی اجازت دی۔چین نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ 8 اپریل تک ایک کروڑ 10 لاکھ نفوس پر مشتمل شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم کردے گا۔

ووہان

مزید :

صفحہ آخر -