سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزہ کی رقوم واپس کرنا شروع کر دیں

سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزہ کی رقوم واپس کرنا شروع کر دیں

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سعودی وزارت حج نے جاری کردہ عمرہ ویزوں کی مد میں جزوی رقوم کی واپسی شروع کر دی،ان رقوم کی واپسی ان ویزوں کی ہیں جن کا اجراء تو ہو چکا تھا لیکن معتمرین ان پر سفر نہیں کر سکے تھے تاہم ان رقوم میں سعودی ویزہ ٹیکس کی 300ریال، انشورنس کے 189ریال اور ویزہ پراسیسنگ کے 93.19 ریال شامل ہیں یاد رہے کہ یہ رقوم سعودی وزارت حج وعمرہ کی تحویل میں تھے جبکہ گراؤنڈ سروسز کے 100 ریال،ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کے رقوم ابھی واپس نہیں کئے گئے جو سعودی شرکہ، ٹرانسپورٹ اورہوٹلوں کو وزارت نے ادا کی ہیں اور ممکن ہے کہ ان کی واپسی نہ بھی ہو۔

رقوم/واپسی

مزید :

صفحہ آخر -