معاونت کا بڑا حصہ چھوٹی، درمیانی صنعت اور لیبر کو جائیگا، عبدالرزاق داؤد

معاونت کا بڑا حصہ چھوٹی، درمیانی صنعت اور لیبر کو جائیگا، عبدالرزاق داؤد

  

اسلام آباد (آئی این پی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ یہ خدشات در ست نہیں ہیں کہ شایدتمام تر توجہ بڑے برآمد کنندگان پر دی جا رہی ہے، معاونت کا بڑا حصہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت، ریٹیل سیکٹر اور لیبر کو جائے گا،آئندہ دنوں میں اس موضوع پر پالیسی وضع کر دی جائے گی، لیبر کے تحفظ کیلئے، برآمد کنندگان اور کاروبار کو کی جانے والی ادائیگیوں میں کنٹرول کا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ منگل کو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ اس پالیسی کی تشکیل میں ہم کینیڈا اور بنگلہ دیش جیسے ممالک کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ لیبر کے تحفظ کیلئے، برآمد کنندگان اور کاروبار کو کی جانے والی ادائیگیوں میں کنٹرول کا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

عبدالرزاق داؤد

مزید :

صفحہ آخر -