پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں بھی کروناٹیسٹ کے انتظامات مکمل

  پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں بھی کروناٹیسٹ کے انتظامات مکمل

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں کروناکاٹیسٹ کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ہنگامی بنیادوں پرکروناکے مریضوں کے ٹیسٹ کرنیکاانتظام کردیاگیاہے۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمداشرف طاہرنے کہاکہ کروناکے مریضوں کوٹیسٹ کی سہولت دینے کیلئے احکامات جاری کیے گئے تھے،انکے احکامات کی روشنی میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ٹیسٹ کرنے کیلئے ایک جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے نیاسیٹ اپ تیارکیاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ اسوقت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے کروناکے ٹیسٹ کرناشروع کردئیے ہیں،روزانہ کی بنیادپرٹیسٹ کی رپورٹ متعلقہ ہسپتال اور محکمہ ہیلتھ کوبھجوائی جائیگی۔

کرونا ٹیسٹ

مزید :

صفحہ آخر -