فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے چیئرمین کی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات

  فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے چیئرمین کی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے چیئرمین اعجاز خان،صدر سردارطاہر محمود، گل نجیب عباسی، رانا اکرم پر مشتمل وفد کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے طویل ملاقات۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے تعمیراتی پیکیج پر گفتگو۔فیڈریشن آف رئیلٹرزکے وفد کی طرف سے تعمیراتی پیکیج کے کچھ نکا ت پر تحفظات کا اظہار،فیڈریشن آف رئیلٹرز نے تعمیراتی پیکیج کے نوٹیفکیشن میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش مسائل کو شامل کرنے کی درخواست کی۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بھی صنعت کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔جسے مشیر اطلاعات نے غور سے سنا اور پیش کیے گئے تمام مطالبات وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ رئیل اسٹیٹ کا پہیہ چلنے سے ملکی معیشت پٹڑی پرچڑھ جائے گی۔مشیر اطلاعات نے فیڈریشن آف رئیلٹرزکے وفد کو یقین دلایا کہ جلد آپ کی ملاقات وزیر اعظم پاکستان سے کرائی جائے گی۔

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -