اجتماعی کاوشوں سے کروناکیخلاف جنگ جاری ہے،ناصر حسین شاہ

    اجتماعی کاوشوں سے کروناکیخلاف جنگ جاری ہے،ناصر حسین شاہ

  

کراچی (این این آئی)وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو اپنے لوگوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر فخر ہے جن کی اجتماعی کاوشوں سے کروناکے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے اور وہ وقت جلدآئے گا جب اس وبائی مرض کا آخری مریض بھی مکمل طور پر صحت یاب ہو گا،انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ لوگوں کو راشن و غذائی اجناس کی فراہمی کا مشن نہایت مشکل اور صبر طلب ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت، فلاحی تنظیموں کے تعاون سے راشن کی گھر گھر تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے شب برات کے موقع پر عوام سے درخواست کی ہے کہ گھروں پر رہ کر اس رحمت والی شب کی برکتیں سمیٹیں، قوم کرونا کے خاتمے اور ملک پاکستان کے استحکام کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کریں۔

ناصر شاہ

مزید :

صفحہ آخر -