پنجاب میں بچوں کے تعلیمی نقصان کے ازالہ کیلئے ”تعلیم گھر“ کیبل چینل متعارف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) عالمگیر وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان کے تمام تر صوبوں میں لاک ڈاؤن ہے جس کے پیشِ نظر تمام تر تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔جس کے باعث متعدد پرائیوٹ سکولز کی جانب سے آن لائن کلاسز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔لیکن ان آن لائن کلاسز کے ذریعے پڑھائی کرنا تمام تر بچوں کی پہنچ میں نہیں جبکہ گورنمنٹ سکولز کے بچے بھی تعلیم سے محروم ہیں۔اس تمام تر صورتحال کے پیشِ نظر کرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش اور بچوں کے تعلیمی نقصان کے ازالے کیلئے حکومتِ پنجاب کی جانب سے 'تعلیم گھر' کیبل چینل لانچ کیا گیا ہے۔اس چینل کے ذریعے بچے اب گھر بیٹھ کر بھی تعلیم حاصل کر سکیں گے جبکہ اس چینل کے تمام تر مواد کو موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔والدین اب گوگل پلے اسٹور پر 'ایس آئی ایس پنجاب' کے نام سے ایپلی کیشن کو مفت ڈا ؤ ن لوڈ کر سکتے ہیں،جس میں تمام تر تعلیمی مواد میسر ہوگا۔ اس ایپ میں تمام تر جماعت کے بچوں کیلئے تعلیمی مواد موجود ہے۔
تعلیم گھر چینل