کرونا وائرس کی وجہ سے سری لنکا میں 80پاکستانی پھنس گئے

  کرونا وائرس کی وجہ سے سری لنکا میں 80پاکستانی پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)کرونا وائرس کی وجہ سے سری لنکا میں پھنسے ہوئے 80پاکستانیوں نے واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔لاہور کے رہائشی احسن طارق فیملی کے ساتھ 14مارچ 2020ء کو 5دنوں کیلئے کولمبوپہنچے تھے۔19مارچ سے واپسی کے منتظر ہیں۔کولمبوسری لنکا سے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے احسن طارق نے کہا ہے کہ یہاں 24گھنٹے کا کرفیو ہے ہمارے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں۔ہوٹل والوں نے آج نکل جانے کا کہا ہے والد فوت ہوچکے ہیں امی مریضہ ہیں میں اپنی والدہ کا واحد سہارا ہوں۔قونصلیٹ بھی رہنمائی نہیں کررہا وزیر اعظم عمران خان ہماری واپسی کے انتظامات کریں۔
احسن طارق

مزید :

صفحہ آخر -