پی آئی اے کی خصوصی پرواز 403 مسافروں کولے کر مانچسٹرچلی گئی

    پی آئی اے کی خصوصی پرواز 403 مسافروں کولے کر مانچسٹرچلی گئی

  

اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے کی خصوصی پرواز 403 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے مانچسٹرچلی گئی، ڈاکٹرز کی ٹیم نے روانگی سے قبل تمام مسافروں اور عملے کی اسکریننگ بھی کی۔ منگل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 701 سے 403 مسافروں کو لیکر اسلام اباد ائیرپورٹ سے مانچسٹر کیلئے روانہ ہوئی۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے روانگی سے قبل تمام مسافروں اور عملے کی اسکریننگ کی،اڑان بھرنے سے قبل جہاز سمیت مسافروں کے سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے کیا گیا، جبکہ پی آئی اے کے کپتان فرسٹ آفیسر اور کریو کو حفاظتی کٹس ماسک اور گلوز بھی فراہم کئے گئے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہاکہ قومی ائرلائن پی آئی اے کے لیے مسافر اور کریو کی صحت اور زندگیاں اولین ترجیح ہے۔

خصوصی پرواز

مزید :

صفحہ آخر -