کراچی، خاتون ڈاکٹر سمیت ایک ہی خاندان کے 11افراد میں کرونا کی تصدیق

  کراچی، خاتون ڈاکٹر سمیت ایک ہی خاندان کے 11افراد میں کرونا کی تصدیق

  

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے11افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، متاثرہ افرادمیں عباسی شہید ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔کرونا وائرس کا شکار افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیاہے۔سینئر میڈیکل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کراچی ڈاکٹر سلمی کوثر نے عباسی شہید ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر اور خاندان کے دیگر لوگوں میں کورنا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام افراد کا تعلق نارتھ ناظم آباد سے ہے۔ خاتون ڈاکٹر کی ڈیوٹی فلٹر کلینک میں تھی،عباسی شہید ہسپتال کے ساتھ احاطے میں فلٹر کلنک بنائی گئی ہے، فلٹر کلینک کے عملے کی بھی سکرینگ کرائی جائے گی۔

کرونا کی تصدیق

مزید :

صفحہ آخر -