ملتان قرنطینہ سے کرونامتاثر 268زائرین کو گھر بھیجنا مجرمانہ غفلت تھی: وائے اے ڈی

  ملتان قرنطینہ سے کرونامتاثر 268زائرین کو گھر بھیجنا مجرمانہ غفلت تھی: وائے ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ ملتان کے268زائرین کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کو ان کے گھروں کو بھیج کر قوم سے ظلم کی انتہا کی گئی اب تک یہ لوگ ہزاروں لوگوں کو کرونا وائرس بانٹ چکے ہوں گے اس کے زمہ داران وزیر صحت پنجاب سمیت سب کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ گزشتہ روز وائے ڈی اے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قاسم اعوان،چیئرمین ڈاکٹر خضر حیات نے کہا کہ قرنطینہ میں موجود زائرین کو جب بغیر ٹیسٹ کے گھر بھیجا گیا تو وائے ڈی اے نے اس پر حکامِ بالا کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ آج جب گھر بھیجے جانے والے زائرین میں سے 268 لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آنا حکومت کی مجرمانہ غفلت کی عکاسی کرتا ہے۔یہ زائرین نہ صرف اپنے گھر والوں بلکہ ناجانے کتنے ہزاروں کو یہ بیماری منتقل کر چکے ہوں گے۔اس سارے واقعہ کی تمام تر ذمہ داری وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ڈی سی ملتان اور ملتان کی پوری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

وائے اے ڈی

مزید :

صفحہ آخر -