سروسز ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے شکار ڈاکٹر عثمان صحت یاب

  سروسز ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے شکار ڈاکٹر عثمان صحت یاب

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے شکار ڈاکٹر عثمان صحت یاب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عثمان 14 دن سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے،پرنسپل پروفیسر محمود ایازنے کہا کہ 3 ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے، جس کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔یاد رہے لاہور میں ڈاکٹر عثمان پہلے ڈاکٹر ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان پی کے ایل آئی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہاتھے جس دوران ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کی بنا پر ان کو چودہ دن کے لئے سروسز ہسپتال رکھا گیا تھا تاہم ان کی رپورٹ منفی آنے پر ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عثمان

مزید :

صفحہ آخر -