پاکستان سے برطانوی وزیراعظم کی صحتیابی سے متعلق نیک خواہشات بھیجنے والوں کے شکرگزار ہیں، برطانوی ہائی کمیشن

  پاکستان سے برطانوی وزیراعظم کی صحتیابی سے متعلق نیک خواہشات بھیجنے والوں ...

  

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سے برطانوی وزیراعظم کی صحتیابی سے متعلق نیک خواہشات بھیجنے والوں کے شکرگزار ہیں۔ منگل کو اپنے بیان میں برطانوی ہائی کمیشن نے کہاکہ پاکستان سے برطانوی وزیراعظم کی صحتیابی سے متعلق نیک خواہشات بھیجنے والوں کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہم سب اکٹھے کھڑے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانیہ جانے والی پروازوں کے اڑان بھرنے میں تاخیر پر تشویش ہے، برطانیہ جانے کے لئے ایئرپورٹس پر پھنسے مسافروں کی بے چینی سمجھ سکتے ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ یہ مسافر پروازوں کے اڑان بھرنے کے منتظر ہیں، پی آئی اے کے سی ای او سے ان کے پائلٹس کے ساتھ مزاکرات بارے بات کی ہے،منگل کو دو پروازیں 6سو مسافروں کو لے کر اسلام آباد اور کراچی سے روانہ ہوئی ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -