بے سہارا افراد کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، مسرت جمشید

    بے سہارا افراد کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، مسرت جمشید

  

لاہور(این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ایک قوم کے طو رپر ابھرکر سامنے آئے ہیں، سیاسی قیادت اور تمام ریاستی ادارے ایک پیج پر او رہرطرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا واضح اعلان ہے کہ حکومت امداد کی پائی پائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائے گی اوراس میں کسی طرح کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ٹیسٹنگ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے صوبہ بھر میں لیبز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واضح اعلان کیا ہے کہ حکومت امداد کی پائی پائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائے گی اور اس میں کسی بھی طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت کا عزم ہے بے سہارا افراد کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے اور حکومت اپنے وعدے کی تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -