یو ای ٹی لاہور کے سائنسدانوں کا کارنامہ اینٹی بیکٹیریل فیس ماسک تیار

    یو ای ٹی لاہور کے سائنسدانوں کا کارنامہ اینٹی بیکٹیریل فیس ماسک تیار

  

لاہور (آن لائن)ڈیپارٹمنٹ آف ٹیکسٹائل انجینئرنگ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور فیصل آباد کیمپس نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کی زیر قیادت میں بائیو اینٹی بیکٹیریل فیس ماسک کا پراجیکٹ مکمل کر لیا۔ وائس چانسلر نے ٹیم لیڈر چیئرمین ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محسن اورانکے ٹیم ممبران شکیل اور عمران شاہد کو پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر مبارکبادپیش کی۔ یاد رہے اس سے قبل یو ای ٹی لاہور نے کم قیمت اور بہترین کارکردگی پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزرز، جراثیم کش صابن اور سپرے تیار کر کے ملک کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے میں بڑاکردار ادا کیا ہے۔اس بائیو انٹی بیکٹیریل فیس ماسک کی لاگت صرف 9روپے ہے جو کہ مارکیٹ کی قیمت سے 5گناکم ہے۔اسکے علاوہ یہ فیس ماسک ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ہدایات کے عین مطابق تیار کئے گئے ہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور کا کہنا ہے کہ یو ای ٹی نے پاکستان کاسب سے قدیم انجینئرنگ انسٹیٹیوٹ ہونے کے ناطے ملک کی ترقی میں ہمیشہ تعاون کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پوری ٹیم نے یونیورسٹی میں تعطیلات کے باوجوداس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئے انتھک محنت کی ہے اور پراجیکٹ کو صرف 8دن میں مکمل کیا ہے۔انکی یہ خدمات قابل ستائش ہیں۔

یو ای ٹی لاہور

مزید :

صفحہ آخر -