وزیراعلیٰ پنجاب کاکراچی میں کرونا مریضوں کے علاج کے دوران شہید ڈاکٹرعبدالقادر سومرو کو خراج عقیدت

وزیراعلیٰ پنجاب کاکراچی میں کرونا مریضوں کے علاج کے دوران شہید ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کراچی میں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ڈاکٹرعبدالقادر سومرو کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ شہید ڈا کٹر عبدالقادر سومروکی دکھی انسانیت کیلئے خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاکٹرز،نزسز اورپیرا میڈیکل سٹاف کورونا کے خلاف جنگ میں بے مثال خدمات سرانجام دے رہے ہیں اوردکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز،نرسز اورپیرامیڈیکل سٹاف کے جذبوں کی قدر کرتے ہیں۔

خراج عقیدت

مزید :

صفحہ آخر -