افغانی باشندوں کیلئے پاک افغان بارڈر دوسرے روز بھی کھلا رہا

          افغانی باشندوں کیلئے پاک افغان بارڈر دوسرے روز بھی کھلا رہا

  

چمن(آن لائن)چمن پاک افغان بارڈر دوسرے روز بھی صرف افغانی باشندوں کیلئے کھلا رہا، افغانستان میں پھنسے پاکستانی افراداورمال بردار ٹرکوں کے ڈرائیورز کا فیصلہ بعدمیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چمن پاک افغان سرحد باب دوستی کو خیرسگالی کے تحت وفاقی حکومت کے احکامات کے باعث یکطرفہ آمدروفت کیلئے کھول دیاگیاجوکہ دوسرے روز بھی ہزاروں افغانی باشندوں کیلئے کھلا رہا،افغانی باشندوں کی بڑی تعدادمیں اپنے وطن افغانستان پہنچ گئی، ایف آئی اے حکام کے مطابق بارڈر کو صرف افغانی باشندوں کو اپنے وطن جانے کیلئے کھولا ہے جو فرد افغانی تزکیرہ یا پاسپورٹ رکھتاہووہ افغانستان جاسکے گا اس کے ساتھ ساتھ حکام نے کہا کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانی افرادکے آمد رفت اورافغانستان کے علاقے سپین بولدک میں پاکستان کے تجارتی مال بردارٹرکوں کے800ڈرائیورزکی آمد رفت کافیصلہ وفاق کی جانب سے بعد میں کیا جائے گا۔

پاک افغان سرحد

مزید :

صفحہ آخر -