کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے صرف ماسک کا استعمال کافی نہیں: عالمی ادارہ صحت

کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے صرف ماسک کا استعمال کافی نہیں: عالمی ادارہ صحت

  

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے وباء پر قابو پانے کیلئے صرف ماسک کا استعمال ہی کافی نہیں ہے۔ اس بیماری نے اب تک 70 ہزار افراد کی جان لے لی ہے۔ اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بیماری سے بچنے کیلئے ماسک کافی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹائڈروس اڈھانم گیبری سوس نے ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ ماسک کو صرف حفاظتی اقدامات کے پیکیج شامل ایک جزو کے طوپراستعمال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کی ماسک کا استعمال اسی وقت مناسب ہے جب ہاتھ دھونے یا سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو۔گیبری سوس کا کہنا تھا کہ کرونا کا شکار ہونے والے ممالک کو عوام میں ماسک استعمال کرنے کے معاملے پر توجہ دینی چاہئے۔ ایسے مقامات جہاں ہاتھ دھونے یا سماجی دوری کا انتظام نہ ہوسکے وہاں پر ماسک کا استعمال ضروری ہے لیکن انہوں نے زور دے کر کہا کہ طبی ماسک کا وسیع پیمانے پر استعمال صحت کارکنوں کیلئے حفاظتی سامان کی کمی کو بڑھا سکتا ہے۔علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے محققین کی طرف سے جاری کردہ نسل پرستانہ بیانات کی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حال ہی میں ایک ویکسین کو افریقی ویکسین قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ افریقہ میں ایک نئی ویکسین تیار کی جا رہی ہے جسے کرونا کے خلاف استعمال کیا جا سکے گا۔ انہوں نے ویکسین کو کسی خاص خطے کے ساتھ منسوب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نسل پرستانہ سوچ کا مظہر قرار دیا۔

عالمی ادارہ صحت

مزید :

صفحہ آخر -