بیرون ملک پھنسے تمام زائرین کی واپسی سے متعلق کمیٹی تشکیل

بیرون ملک پھنسے تمام زائرین کی واپسی سے متعلق کمیٹی تشکیل

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بیرون ملک پھنسے ہوئے تمام زائرین کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی کی سربراہی شہریار آفریدی کریں گے،کمیٹی بیرون ملک پھنسے ہوئے زائرین اور انکی آمد کے بعد کی صورتحال کو کنٹرول کرے گی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی (آج) وطن واپس لوٹنے والے زائرین سے بھی ملاقات کریں گے۔منگل کواسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں تبلیغی جماعت کی مجلس شوری کے اراکین کا اجلاس ہوا، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری،وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور شہریار آفریدی شریک ہوئے،اجلاس میں وزارت خارجہ، ایوی ایشن، داخلہ، صحت کے حکام نے بھی شرکت کی،اجلاس میں کورونا کی وبا اور اسکے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ ایک عالمی وبا ہے اسے کسی مذہب یا مسلک سے جوڑنا غیر مناسب ہوگا، کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے،ہم ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، قوم میں تقسیم کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے، اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام زائرین کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی کی سربراہی شہریار آفریدی کریں گے،کمیٹی بیرون ملک پھنسے ہوئے زائرین اور انکی آمد کے بعد کی صورتحال کو کنٹرول کرے گی،اسپیکر قومی اسمبلی (آج) وطن واپس لوٹنے والے زائرین سے بھی ملاقات کریں گے۔

بیرون ملک

مزید :

صفحہ آخر -