وہاڑی: ناکوں پر شہریوں سے بدتمیزی، تاجر، وکلا ء برادری کا پولیس کیخلاف احتجا ج

وہاڑی: ناکوں پر شہریوں سے بدتمیزی، تاجر، وکلا ء برادری کا پولیس کیخلاف احتجا ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے انجمن تاجران کی نشاندہی پر ناکہ بندی پوائنٹ پر دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں سے ناروا سلوک میں ملوث دونوں پولیس اہلکاران کو ابتدائی انکوائری کے بعدمعطل پولیس لائن حاضر کر تے ہوئے چارج شیٹ کر دیا اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فلک شیر بھٹی کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ جمع کروانے (بقیہ نمبر60صفحہ6پر)

کے احکامات جاری کئے پولیس کانسٹیبل نذر حسین اور محمد کامران نے کرونا وائرس کے حوالے سے دفعہ 144کے نفاذ میں دوران ناکہ بندی شہریوں کیساتھ خلافِ قانون ناروا سلوک کیا اس واقعہ کی انجمن تاجران وہاڑی نے ڈی پی او وہاڑی کو ایک ملاقات کے دوران نشاندہی کی تھی جس پر ابتدائی انکوائری کے بعد دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل چارج شیٹ کیا گیا ھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان نے کہاکہ انسانیت کی تذلیل کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی غلطی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی نے بھٹی تاجر تنظیموں کے نمائندگان اور صدر و جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاک ڈا?ن کے دوران پولیس کے تاجروں اور شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کی ایماء پر پولیس اہلکاروں نے تعارف کرانے باوجودانجمن تاجران کے اہم راہنماکے ساتھ بدتمیزی کی لہذا اس واقعہ میں ملوث تمام ذمہ داران کومعطل کرکے محکمانہ کاروائی کی جائے اور اگر پولیس جانبدارانہ رویہ رکھتی ہے توکورونااورلاک ڈاؤن کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھرپوراحتجاج کریں گے پریس کانفرنس کے موقع پرچیئرمین انجمن تاجران ساجد مسعود سینئر نائب صدر میاں ساجد آصف,صدر کریانہ مرچنٹ حاجی محمد اسلن مدنی,صدر انجمن تاجران میلسی شیخ محمد سلیم,شیخ جاوید کالا,گھی ڈیلر ایسوسی ایشن رہنما مختار احمد بھٹی,انوار آفتاب,محمد صادق کاشی,چوہدری سرفراز,امجد قریشی,محمد اسلم,حاجی محمد یعقوب,شیخ عبدالناصر,چوہدری اشفاق,چوہدری شاہد,گوشی شاہ,چوہدری مشتاق گجر,اکبر علی سندھو,امتیاز مغل,منیر بھلر,شاہد پرویز چوہدری,صدرکیمسٹ ایسوسی ایشن کاشف منور قریشی,چوہدری رفیق,شیخ محمد ریاض,جبار بھٹہ,رانا رووف,ندیم قصائی,حافظ عبدالمالک،عظمان رانا سمیت دیگر بھی موجودتھیصدرمرکزی انجمن تاجران ارشادحسین بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ تاجرراہنماسرفرازچودھری غلہ منڈی سے گاڑی میں اپنے گھرجارہے تھے کالج کے سامنے ڈی ایس پی صدرکے روک کرانتہائی بدتمیزی کامظاہرہ کیاگاڑی میں صرف دولوگ سوارتھے اور دونوں نے کوروناسے بچاؤکے ماسک اورگلوزپہن رکھے تھے ڈی ایس پی صدرخالدجوئیہ اورایس ایچ اوسٹی رانانیک محمدکاجب تک تبادلہ نہیں کردیاجاتاہمارابائیکاٹ جاری رہیگاکرونا کی جنگ میں تاجربرادری سب سے آگے فرنٹ لائن پرکھڑی ہے تاجر روزگار چھوڑ کر حکومت کے فیصلے پر گھروں میں بیٹھے ہیں جبکہ کریانہ و سبزی فروش اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر روزانہ ہزاروں لوگوں روزمرہ کی اشیاء فراہم کر رہے ہیں پھر بھی پو لیس انتظامیہ کا ایسا رویہ قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان قابل اور زیرک آفیسر ہیں انہوں نے تاجران کے وفد کو یقین دھانی کرائی ہے کہ ذمہ داران کے خلاف 24 گھنٹوں میں انکوائری کرکے کاروائی کی جائے گی دوکانسٹیبلزکومعطل کرکے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کوبچانے کی ناکام کوشش نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو مشکل کی گھڑی میں شہریوں کے لئے سہولتیں فراہم کرنا چاہیے ڈی ایچ کیوہسپتال کوروناوائرس کے نام پر ویران کردیاگیاہے صرف کوروناہی بیماری نہیں ہے دوسرے مریضوں کوبھی چیک کیاجائیاس موقع پر میاں شہزادمتروصدرڈسٹرکٹ بارکاکہناتھاہم ایک شہر کے باسی ہیں شہر کے مسائل کو مل کر حل کریں گے وکلائبرادری مرکزی انجمن تاجران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تاجران کو ہر طرح کی قانونی و اخلاقی مدد فراہم کریں گیاوراس حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کوآگاہ بھی کردیاگیاہے کہ پولیس کی طرف سے تاجروں کے ساتھ جوزیادتی کی گئی ہے اس کاازالہ کیاجائے صدرانجمن تاجران جنوبی پنجاب شیخ محمدسلیم کاکہناتھاکہ وہاڑی کے تاجران پر امن ہیں جن کی مثال پنجاب میں ہی نہیں پاکستان میں دی جاتی ہے لیکن چوبیس گھنٹے میں ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توکوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کی بھی پرواہ نہیں کریں گے اور بھرپوراحتجاج کرنا ہمارا حق ہوگا۔

معطل

ملتان، وہاڑی، ہارون آباد، شادن لنڈ، قصبہ کالا (نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن سے ساٹھ لاکھ چھوٹے تاجر شدید مالی بحران کے علاوہ حکومتی سطح پر نظر انداز کئے جانے پر اذیت ناک صورت حال سے دوچار ہوچکے ہیں۔حکومت نے لاک ڈاؤن کے(بقیہ نمبر61صفحہ6پر)

دورانیہ کو بڑھایا تو تاجر اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔حکومت صبح دس سے شام چھ تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے اور بجلی ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے پریس کلب ملتان میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقعہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاویداختر،سٹی صدر خالد قریشی،شیخ اکرم حکیم،جعفر شاہ، آفاق انصاری،ادریس بٹ،مرزا نعیم، اشفاق انصاری،حاجی عبدالجبار قریشی، عبدالطیف بلوچ،شیخ اسلم ودیگر موجود تھے۔خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں جزوی لاک ڈا?ن ہے،50 فیصدٹریفک رواں دواں ہے،یوٹیلٹی سٹورزکے علاوہ بینکوں،نیشنل سیونگز میڈیکل ہالز سبزی وفروٹ منڈیوں بڑے شاپنگ مالز پرعوام کی لمبی لمبی قطاریں ہروقت نظرآرہی ہیں۔ کیاان سے کورونا وائرس نہیں پھیل سکتا۔حکومت نے کریانہ کے علاوہ بینکوں، آٹوورکشاپس اورزرعی سیکٹرسے منسلک بہت سے کاوربارکوکام کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے تاہم اس تمام مراحل میں چھوٹاتاجرنظراندازہورہاہے جبکہ ہردکاندارکے ساتھ کم ازکم 2سے5ملازمین وابستہ ہوتے ہیں کم ازکم ڈیڑھ کروڈ دکانداروں کے ملازمین کے گھروں میں فاقے شروع ہوگئے ہیں جبکہ ہمارے 60لاکھ چھوٹے دکانداروں میں سے 40لاکھ کرایہ کی دکانوں میں کاروبارکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈا?ن کے وقت بھی حکومت نے ہمارے نمائندوں سے مشاورت نہیں کی اورنہ ہی ریلیف پیکج بناتے وقت ہمارے ساتھ مشاورت کی ہے بلکہ ہمیں نظرانداز کرکے ریلیف پیکج بھی امپورٹرزاورایکسپورٹرزکے علاوہ بڑے کاروباری طبقہ کے لئے دیاگیاہے۔خواجہ سلیمان صدیقی نے کہاکہ اگرلاک ڈا?ن میں اضافہ کیاگیاتوبڑی تعداد میں لوگ گھروں میں بھوک اوردیگرضروریات کے ہاتھوں مجبورہوکر باہر سڑکوں پرآسکتے ہیں۔اس لئے ہم حکومت کاساتھ دیتے ہوئے تجویز دیتے ہیں کہ صبح 10بجے سے شام 6بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے ہم حکومت کویقین دلاتے ہیں کہ سماجی فاصلہ کے علاوہ دیگرتمام تراحتیاطی تدابیر پرپہلے سے بھی زیادہ عمل کریں گے۔لاک ڈاؤن نے تازہ روزی کمانے والے مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں اورمزدورطبقہ گھروں سے نکل کرمزدوری تلاش کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگامزدوروں محمداختر ربنواز مہرعلی واجد حسین علام مرتضی محمدمتین ودیگرکاکہناتھاکہ ہم رکشہ ڈرائیورز ٹیکسی ڈرائیورز ٹھیلوں پرکھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے دکانوں پرڈیلی ویجزپرکام کرنے والوں کے علاوہ دیگرمحنت مزدوری کرنے والے اس وقت شدیدمشکلات سے دوچارہیں حکومت کی طرف سے امدادکے اعلان محض جھوٹی تسلی ثابت ہورہی ہے حکومتی امدادکے حصول کیلئے جوشرائط رکھی گئی ہیں ان کاپوراکرناکسی کے اختیارمیں نہیں ہے ان کاکہناتھاکہ اب صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہے کہ مخیرحضرات نے بھی آہستہ آہستہ ہاتھ روکناشروع کردیئے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن طویل ہوتادکھائی دے رہاہے ان کایہ بھی کہناتھاکہ کوئی ماں باپ اپنے بچوں کوبھوک سے بلکتاہوانہیں دیکھ سکتااگریہی صورتحال کچھ دن مزیدرہی تومزدورطبقہ کاصبرکاپیمانہ لبریزہوجائے گاان کایہ بھی کہناہے کہ حکومت کوئی ایسامناسب راستہ اختیارکرے کہ کوروناکے خطرات سے بھی محفوظ رہاجاسکے اورکاروباربھی جاری رہے تاکہ کوئی کسی پربوجھ نہ بنے انہوں نے وزیراعظم عمران خان ودیگرذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ ہمارے حالات پرہمدردانہ غورکرکے ہمیں مشکلات سے نکالاجائے۔کورونا وائرس کے باعث شہرہارون آباد میں 15ویں روز بھی لاک ڈاؤن جاری رہا، پولیس، فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کا شہر کی مختلف شاہراہوں پر فلیگ مارچ، غیر ضروری طور پر نکلنے والے افرادکی حوصلہ شکنی، شہر میں کاروبار بند ہے سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر، دیہاڑی پر کام کرنے والے مزدوروں کو ان حالات میں شدید پریشانی کا سامنا جبکہ مخیرحضرات کی جانب سے راشن کی ترسیل کا کام بھی جاری ہے جبکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا جس کو 20 روز گزر گئے اور اس حکومتی فیصلہ سے غریبوں اور دیہاڑی دار کے علاوہ نجی شعبہ کے ملازم جو کہ ڈیلی ویجز پر تھے بے روز ہو گئے ہر قسم کے کاروبار ٹھپ ہو نے سے غریب لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا حکومت نے متاثرین کی مالی امداد اور گھر گھرراشن پہنچانے کا اعلان کیا مگر 20 روز گزر جانے کے باوجود حکومتی اقدامات کہیں بھی نظر نہیں آئے حالانکہ متاثرین کی مدد کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے مگر متاثرین تک نہ پہنچے گزشتہ 20 روز سے بے روزگار ہو کر گھروں میں قید ہونے والے غریب اور دیہاڑی داراحتیاط کر کے کرونا وائرس سے تو بچ گئے مگر بھوک سے زندہ رہنا مشکل نظر آرہا ہے اتنے بُرے حالات میں بھی حکومت سنجیدہ نظر نہیں آرہی عوام کو مطمئن کرنے کے لیے خالی اعلانات کیے جا رہے ہیں لیکن ابھی تک عملی اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے روز بروز عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خواجہ سلیمان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -