وزیر اعظم کی ٹائیگر فورس کو صوبائی وضلعی سطح پر متحرک کرنے کی ہدایت

  وزیر اعظم کی ٹائیگر فورس کو صوبائی وضلعی سطح پر متحرک کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کابینہ اجلاس میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات پر رپورٹ پیش کردی، عثمان ڈار نے کہا کہ رجسٹرڈ نوجوانوں میں سب سے زیادہ تعداد طلبا و سوشل ورکرز کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر62صفحہ6پر)

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس میں نوجوانوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، اب تک آٹھ لاکھ نوجوان رجسٹریشن کا عمل مکمل کراچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں۔معاون خصوصی برائے جواناں عثمان ڈار نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹائیگر فورس کی تازہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ کو کرونا سرکاری ویب سائٹ پر پبلک کر دیا گیا ہے۔معاون خصوصی نے بتایا کہ رجسٹرڈ نوجوانوں میں سب سے زیادہ تعداد طلبا، سوشل ورکرز کی ہے،جبکہ انجینئرز، اساتذہ، وکلا، کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ افراد بھی فورس میں شامل ہیں۔وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے فورس کو صوبائی سطح پر متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان مشکل وقت میں قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں، نوجوانوں کو صوبائی، ضلعی سطح پر جلد متحرک کیا جائے۔

ٹائیگر فورس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -