ریلوے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، ڈاکٹرز سٹاف کی چھٹیاں منسوخ
ملتان(نمائندہ خصوصی)چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ریلوے ہیڈکوارٹرلاہورنے کوروناوائرس کے پیش ملک بھرکے تمام ریلوے ہسپتالوں میں طبی ایمرجنسی نافذکردی ہے۔تمام ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اورہسپتال کے دیگرسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔لیڈی ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی میٹرنیٹی اوردیگرایمرجنسی چھٹیاں بھی بندکردی گیئں ہیں (بقیہ نمبر63صفحہ6پر)
۔ریلوے ہسپتالوں کے ڈاکٹرزعملہ سے کہاگیاہے کہ کسی بھی صورت اپنے اسٹیشن کونہ چھوڑیں۔واضح رہے کہ پہلے ہی ملتان سمیت تمام ریلوے ہسپتالوں اورائیرکنڈیشن بوگیوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمنٹ نے کے لئیآئسولیشن وارڈزبنادئیے گئے ہیں۔جبکہ اب طبی ایمرجنسی بھی نافذکردی گئی ہے۔
منسوخ