محکمہ سکارپ: فنانس ڈیپارٹمنٹ کاسینکڑوں ملازمین کو تنخواہ دینے سے انکار

    محکمہ سکارپ: فنانس ڈیپارٹمنٹ کاسینکڑوں ملازمین کو تنخواہ دینے سے انکار

  

ملتان (نیوز رپورٹر) فنانس ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ سکارپ مظفرگڑھ میں بوگس بھرتی کا نوٹس لیتے ہوئے سینکڑوں اہلکاروں کی تنخواہیں جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے معلوم ہوا ہے محکمہ سکارپ مظفرگڑھ میں کے ایکسین چوہدری اطہر نے اختیارات کا ناجائز(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

استعمال کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں سینکڑوں ورک چارج ملازمین بھرتی کئے بعد ازاں ان ملازمین کو ایک عدالتی حکم کی آڑ میں مستقل کرنے کے آرڈر بھی جاری کر دئیے ایکسین چوہدری اطہر کی جانب سے ان ملازمین کی تنخواہوں کے لیے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس مظفر گڑھ کو کیس بھجوایا گیا تو ضلعی دفتر خزانہ ہے اعتراض عائد کر کے تنخواہیں جاری کرنے سے انکار کر دیا اس موقع پر مختلف ملازمین کی جانب سے عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا جہاں ضلعی دفتر خزانہ نے اپنا قانونی موقف پیش کیا ذرائع کے مطابق بوگس بھرتی میں ملوث ایکسین نے ملازمین سے مختلف فورمز پر درخواستیں بھی دلائیں اور ہڑتال بھی کرائی لیکن ضلعی دفتر خزانہ نے تمام ملازمین کی بھرتی کو بوگس قرار دیتے ہوئے تنخواہیں جاری کرنے سے انکار کردیا اور فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہور کو رپورٹ بھجوائی جس پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ضلعی دفتر خزانہ کو تنخواہیں جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

انکار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -