ملک عامر ڈوگر، ندیم قریشی کایوٹیلٹی سٹورز کادورہ، سٹاک کاجائزہ
ملتان (نیوز رپورٹر) چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے گزشتہ روز شہر کے مختلف یوٹیلٹی سٹوروں پراشیائے خورونوش کی کوالٹی اور سٹاک کو چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام یوٹیلٹی سٹوروں پر (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)
میعاری اشیاء کا وافر اسٹاک موجود ہے۔ ان سٹوروں پر اعلیٰ معیار کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔شہری یوٹیلٹی سٹوروں سے خریداری کو ترجیح دیں اور حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی کا فائدہ اٹھائیں۔چیف وہیپ ملک محمد ڈوگر نے کہا کہ کورونا کے لاک ڈاو ¿ن کے دوران شہریوں کو اشیائے خوردنوش کی فراہمی پر حکومت کی خصوصی توجہ مرکوز ہے اور وہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دے رہی ہے۔ہمیں شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے۔یوٹیلٹی سٹورز کو حکومت نے اربوں روپے دئیے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور پر فراہم کردہ اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا،اعلی کوالٹی اور اعلی پیکنگ کو ترجیح دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اپنی عوام کو اعلی وعمدہ اشیاء فراہم کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی اشیائے خوردونوش کی قلت نہیں ہے۔ ہمارے پاس تمام اجناس کا وافر سٹاک موجود ہے، گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آرہی ہے۔فکر کی کوئی بات نہیں،شہری مطمئن رہیں اور یوٹیلٹی سٹوروں پر حکومت کی سبسڈی سے فائدہ اٹھائیں۔
جائزہ