پنجاب بار کونسل: وکلاء کی مالی اعانت کیلئے3کروڑ 30لاکھ روپے مختص

  پنجاب بار کونسل: وکلاء کی مالی اعانت کیلئے3کروڑ 30لاکھ روپے مختص

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران متاثر ہونے والے وکلاء کی مالی اعانت کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم مختص کرنے(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

کا فیصلہ, تحصیل اور ضلعی سطح پر معاونت کا جلد عمل شروع کیا جائے گا.اس سلسلے میں پنجاب بار کونسل کا اجلاس محمد اکرم خاکسار وائس چیئرمین بار کونسل منعقد ہوا جس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے وکلاء کے متاثر ہونے کا جائزہ لیا گیا اور فوری طور پر مالی اعانت کا فیصلہ کیا گیا.اور 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم کی منظوری دی گئی. جبکہ مالی امداد دینے کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے بار نمائندگان سے مشاورت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا.جبکہ حکومت سے بھی مزید فنڈز طلب کئے جائیں گے.

مختص

مزید :

ملتان صفحہ آخر -