سید ذیشان اختر کامختلف علاقوں کادورہ، مستحق افراد میں راشن تقسیم

سید ذیشان اختر کامختلف علاقوں کادورہ، مستحق افراد میں راشن تقسیم

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بہاول پور سیدذیشان اخترنے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

کارکنان و رضا کار کورونا وائرس کے خلاف شروع دن ہی سے میدان عمل میں ہیں اور عوام الناس کی بلاتفریق رنگ و نسل خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ان کیالات کا اظہار انہوں نے ٹبہ بدر شیر،غنی دی گوٹھ،ٹرسٹ کالونی اور ہانسرہ بستی میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ قومی اداروں اور عوام الناس، میڈیا اور سماجی حلقے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ انشاء اللہ کورونا وبا کے خلاف ہم یہ جنگ اللہ کی نصرت و مدد سے سرشار ہو کر جیتیں گے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیات دیں تاکہ امانت، دیانت اورجذبہ خدمت سے مستحق لوگوں تک راشن اور ضروریات زندگی کا سامان ان کی دہلیز تک پہنچایا جائے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -