شہری کرونا وائرس بارے منفی پروپیگنڈے کاشکارنہ ہوں،ترجمان کمشنر آفس ملتان
ملتان (سٹی رپورٹر،کورٹ رپورٹر)ملتان قرنطینہ سے روانہ کئے جانے والے زائرین کا معاملہ ترجمان کمشنر آفس کے(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
مطابق ملتان قرنطینہ سے روانہ کئے گئے تمام زائرین کو متعلقہ اضلاع کے قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے۔ کسی زائرین کو ڈائریکٹ گھر نہیں بھیجا گیا۔ملتان قرنطینہ سے 1160 زائرین کو روانہ کیا گیا تھا۔ جبکہ کرونا پازیٹو آنے والے 89 زائرین کو روک لیا گیا تھا۔ ترجمان کمشنر کے مطابق شہری کرونا وبا بارے کسی منفی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔ ملتان قرنطینہ سے جانے والے زائرین اپنے اضلاع کے قرنطینہ میں مقررہ مدت پوری کریں گے اور کرونا وائرس مثبت افراد کو کرونا ایس او پیز کے مطابق ٹریٹ کیا جائے گا۔
ترجمان