میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن،59بجلی چورو ں کاگھیراتنگ

  میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن،59بجلی چورو ں کاگھیراتنگ

  

ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 59بجلی چورپکڑلئے ہیں۔78ہزار758 یونٹس بجلی چوری کرنے پر12لا کھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔37مقدمات کی درخواستوں میں سے ایک ایف آئی آرز درج ہوگئی۔6اپریل 2020?ء کو ملتان میں 12گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو18143یونٹس (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

چوری کرنے پر383108 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 12 گھریلوصارفین کو15699یونٹس چوری کرنے پر163883روپے جرمانہ،وہاڑی میں 6گھریلوصارفین کو7588یونٹس چوری کرنے پر 136229 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 2گھریلوصارفین کو2101یونٹس چوری کرنے پر 35500 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، ساہیوال میں 10 گھریلواورکمرشل صارفین کو7440یونٹس چوری کرنے پر114116روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 2گھریلو صارفین کو 2110 یونٹس چوری کرنے پر36000روپے جرمانہ،مظفر گڑھ میں 5گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو15301یونٹس چوری کرنے پر157200 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 2 گھریلوصارفین کو1155 یونٹس چوری کرنے پر20060روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 8 گھریلو صارفین کو9221یونٹس چوری کرنے پر179510 روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

گھیراتنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -