کرپشن نہیں کی، وقت آنے پر سازشی قوتوں کو بے نقاب کرونگا، سابق وزیر خوراک پنجاب

  کرپشن نہیں کی، وقت آنے پر سازشی قوتوں کو بے نقاب کرونگا، سابق وزیر خوراک ...

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں، اخلاقی طور پر استعفیٰ دیکر خود کو احتساب کیلئے پیش کیا۔مستعفی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو میرا وزیر بننا پسند نہیں تھا۔ پارٹی کے اندر سے کوئی سازش نہیں ہوئی۔ سازش میں ملوث کچھ قوتوں کو وقت آنے پر بے نقاب کروں گا۔انکوائری رپورٹ میں میرے اوپر براہ راست کوئی الزام نہیں ہے۔ مجھ پر صرف یہ الزام ہے کہ(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

اپنے محکمے میں اصلاحات نہ لانے کا ذمہ دار ہوں،انہوں نے کہاکہ جلد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے انہیں حقائق سے آگاہ کریں گے۔

سمیع اللہ چودھری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -