لوکل گورنمنٹ ادارے حقیقی جمہوریت کی نرسریاں، مخدوم مبین احمد

لوکل گورنمنٹ ادارے حقیقی جمہوریت کی نرسریاں، مخدوم مبین احمد

  

لیاقت پور (نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے لئے بہترین لوکل گورنمنٹ سسٹم تیار کیا ہے جس پر اس کی (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

روح کے مطابق عمل ہوا تو اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے اور ترقی کا نیا دورشروع ہوگا سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن رحیم یار خان کے سیکرٹری اطلاعات وحید رشدی کی طرف سے سنگت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زاہد اسلام کی لوکل گورنمنٹ کے نئے نظام نظام پر اجمالی جائزہ کے نام سے لکھی کتاب پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی ترقی اور عام آدمی کو بااختیار بنانے کے لیے مضبوط لوکل گورنمنٹ نظام کا ہونا ضروری ہے موجودہ حکومت ضلع کونسلوں کو ختم کرکے تحصیل کونسلوں کو بھرپور اختیارات اور ذمہ داریاں تفویض کریگی مخدوم مبین احمد نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ ادارے حقیقی جمہوریت کی نرسریاں ہوتی ہیں جنہیں زیادہ سے زیادہ بااختیار بنایا جانا چاہیے۔

مبین احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -