ڈیرہ: حنیف پتافی کامختلف مقامات کادورہ

  ڈیرہ: حنیف پتافی کامختلف مقامات کادورہ

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ):مشیر صحت محمدحنیف پتافی نے ڈیرہ غازیخان شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا. چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فریداور ڈی جی پی(بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

ایچ اے عابد ملک بھی ان کے ہمراہ تھے. مشیر صحت نے لاری اڈا کے قریب بننے والے پارک کا جائزہ لیااور وہاں پودا بھی لگایا.انہو ں نے چوک چورہٹہ میں مانکہ کینال کے اطراف بننے والے پارک کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ تمام تعمیراتی کام بروقت مکمل کرائے جائیں انہو ں نے کہا کہ جناح پارک، سٹی پارک، غازی پارک کی خوبصورتی کا کام جاری ہے. مشیرصحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ارشاد نوحی پارک کے سامنے والے پلاٹ میں ڈی جی خاں کا بہترین فوڈ پوائنٹ بنایا جائے گا۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -