سلاٹر ہاؤسز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع پلان مرتب کرنیکی ہدایت

  سلاٹر ہاؤسز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع پلان مرتب کرنیکی ہدایت

  

رحیم یار خان(بیورورپورٹ)حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کو ہدایت کی کہ سلاٹر ہاؤسز کے امور کو ایک متعلقہ محکمے یا ادارے کے پاس یکجا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور غیر قانونی (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)

سلاٹرنگ روکنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے۔ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ اور ایسے مویشی پال کاشتکار جن کے جانور مر جائیں، انہیں معاوضے کی ادائیگی کیلئے بزنس ماڈل کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔حکومت نے ہدایت کی ہے کہ سلاٹر ہاؤسز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے اور سلاٹر ہاؤسز کی باقاعدگی سے انسپکشن کی جائے‘ حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی حکومت نے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کردی ہیں۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -