احساس کفالت پروگرام،کل سے خواتین کو مالی امداد کی فراہمی شروع

احساس کفالت پروگرام،کل سے خواتین کو مالی امداد کی فراہمی شروع

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین کو مالی امداد کی فراہمی کا کل سے آغاز ہوگا-_امداد کی فراہمی کیلئے ضلع میں 54 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں پہلے مرحلہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی 42 ہزار 352 خواتین کے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

12 ہزار فی کس امداد دی جائیگی- اس سلسلہ میں ایک اجلاس کا انعقاد ہواجس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، ایم این اے ظہور قریشی، ایم پی اے نشاط ڈاہا نے شرکت کی- اجلاس میں کورونا کے باعث ادائیگی پوائنٹس پر رش کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا اور طے کیا گیا کہ ادائیگی پوائنٹس پر صرف اس خاتون کو داخلہ کی اجازت دی جائیگی جس کو میسج آئے گا کسی غیر متعلقہ شخص کو نہ امداد دی جائیگی نہ سنٹر پوائنٹ پر داخلہ کی اجازت ہوگی - ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو رش کی روک تھام کیلئے خود مانیٹرنگ کے احکامات دے دئیے ہیں - ایم این اے ظہیور قریشی نے کہا کہ شہری موجودہ صورتحال میں پوائنٹس پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں زیادہ رش سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل وقت میں غریب اور بے سہارا افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی- ایم پی اے نشاط ڈاہا نے کہا کہ پہلے مرحلہ کے بعد بذریعہ ایس ایم ایس رجسٹریشن کرانے والوں کی مالی امداد دی جائیگی-

فراہمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -