صوبہ بھرمیں موجود سلاٹر ہاؤسز کی تفصیلات فراہم کرنیکا حکم
ملتان (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں موجود سلاٹر ہاوس کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر، چیف افیسر میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن، تحصیل کونسلز اور ٹاون کمیٹیز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تمام اضلاع، تحصیل کونسلز اور ٹاون کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
افیسرز کو پرفارما ارسال کیا ہے جس میں حکومتی سلاٹر ہاوس کی ملکیت، لوکیشن، سلاٹر ہاوس کا رقبہ، سہولیات اور مسنگ سہولیات اور مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے سات روز کے اندر رپورٹ بھیجوانے کی ہدایت کردی ہے۔
بہاول پور(بیورورپورٹ) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلرکی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کالج آف کنونشل میڈیس اور کالج آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسزنے ٹیلی میڈیس سروس اور ویٹرنری ٹیلی میڈیس سروس کا آغاز کردیا ہے۔(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
دونوں کالج کے ماہرین ہمہ وقت ٹیلی فون پر دستیاب ہوں گے اور کرونا وائرس کی وباء کے تناظر میں اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں گے۔ پرنسپل کالج آف کنونشنل میڈیسن ڈاکٹر محمد آصف نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اوپی ڈی بند ہے۔ اس صورت حال پر وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ کالج کے طبی ماہرین عوام کو مفت طبی مشورے دیں۔ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے فوری طور پر رابطہ سروس کے لیے سہولیات فراہم کیں۔ طبی مسائل کے لیے ایسٹرن میڈیسن طیب مشرق کی قدرتی ادویات اور غذا اور پرہیز سے متعلق مرد حضرات 0345-7440685اور خواتین 0345-8721502پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ پرنسپل ویٹرنری کالج ڈاکٹر ساجد حمید نے بتایا کہ ویٹرنری ٹیلی میڈیسن سروس مویشی پال حضرات مستفید ہوسکتے ہیں۔ جانوروں کی بیماریوں ڈی ورمنگ، حفاظتی ٹیکہ جات، زخموں، ہڈیوں اور جوڑوں کے مسائل، جانوروں کے تولیدی عمل، حمل اور نسل کشی جسے امور پر 0333-4989200اور0333-6059366پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
سروس