ڈسپنسر کی ریٹائرمنٹ، نشتر ہسپتال میں جلسہ،ڈاکٹرز، سٹاف کی شرکت

  ڈسپنسر کی ریٹائرمنٹ، نشتر ہسپتال میں جلسہ،ڈاکٹرز، سٹاف کی شرکت

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)مت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد کے لئے بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بھی لاک ڈاون کے دوران سماجی میل جول میں فاصلہ برقرار رکھنے کا کہا جا رہا ہے جبکہ اسی مقصد کے تحت سرکاری(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بھی بند کیا گیا جس کے باعث دل،جگر،شوگر بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو جان کے لالے پڑ چکے ہیں تاہم نشتر ہسپتال انتظامیہ خود ان تمام ہدایات کو بالائے طاق رکھے ہوئے ہے،اس حوالے سے گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں ایک ڈسپنسر کی ریٹائرمنٹ کی تقریب نے باقاعدہ جلسے کی صورت اختیار کر لی،آوٹ ڈور جس کو غریب مریضوں کے زیادہ رش کی وجہ سے بند کیا گیا وہاں سجائی جانے والی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری بطو مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ اس دوران بیشتر ڈاکٹر اور دیگر سٹاف کندھے سے کندھا ملا کر بیٹھے رہے اور پرجوش تقاریر کرتے رہے،دوسری جانب پنجاب حکومت جہاں ایک طرف لاک ڈاون اور سماجی فاصلوں کا درس دے رہی ہے وہیں سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے اپنے انتظامی افسران سے عمل درآمد کروانے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -