کروناوائرس کاشبہ، ساہیوال منتقل کی گئی مریضہ جاں بحق
گگو منڈی(نامہ نگار)کرونا وائرس کا شکار ہونے کے شبہ میں قرنطینہ سنٹر ساہیوال منتقل کی گئی مریضہ دم توڑ گئی پولیس کی نگرانی میں آبائی گاؤں سپرد خاک کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 231۔ای بی کی رہائشی مسماۃ رضیہ بی بی سول ہسپتال میں بطور وارڈ سرونٹ ملازمہ(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
ہے جس کی بیٹی ساجدہ بی بی مبینہ طور پر تقریباً10سال سے ٹی بی اور دل کی مریضہ ہے جو سول ہسپتال میں زیر علاج تھی جسے گزشتہ روز ڈاکٹرز نے کرونا وائرس کے شبہ میں قیوم ہسپتال قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا جہاں تقریباً3گھنٹے بعد اس نے دم توڑ دیامتوفیہ کی لاش کو گگو منڈی کے نواحی گاؤں 231۔ای بی میں پولیس اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
مریضہ