لیاقت پور: ایران پلٹ شخص میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی

      لیاقت پور: ایران پلٹ شخص میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی

  

لیاقت پور(نامہ نگار) تحصیل لیاقت پور میں کرونا وائرس کا شکار پہلا مریض سامنے آگیا علاج کے لیے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ میانی اچھا کا ساجدحسین اپنی بیوی کے ہمراہ ایران میں زیارات کے بعد تفتان کے راستہ پاکستان پہنچا جہاں سے دیگر زائرین کے ہمراہ اسے ملتان لایا گیا نمونہ جات حاصل کرکے تحصیل لیاقت(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

پور سے تعلق رکھنے والے دیگر 17 مزید زائرین کے ہمراہ اسے الفتح میموریل ہسپتال چک نمبر17 عباسیہ تحصیل لیاقت پور میں واقع قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔گزشتہ روز اسلام آباد سے ساجد حسین کے کرونا وائرس کی مثبت رپورٹ سامنے آگئی جس پر مقامی انتظامیہ نے اسے فوری طور پر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا۔ محکمہ صحت لیاقت پور نے ساجد حسین کی بیوی کے بھی دوبارہ ٹیسٹ کے لیے سیمپل حاصل کرکے اسلام آباد بھجوا دیے ہیں ذرائع کے مطابق ساجد حسین نے بتایا کہ وہ تفتان سے روانگی کے وقت کچھ لوگوں سے گلے مل کر رخصت ہوا تھا۔

تصدیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -