کرپشن سکینڈل، بہت جلد ظالم حکومت سے جان چھوٹ جائیگی، خواجہ رضوان عالم

  کرپشن سکینڈل، بہت جلد ظالم حکومت سے جان چھوٹ جائیگی، خواجہ رضوان عالم

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور ایم این اے و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب نوید عامر جیوانے اپنے مشترکہ بیان کہا ہے کہ حکومت نے 20 ماہ میں اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت عوام کا خون نچوڑ کر خوب مال کمایا ہے اب کرپٹ حکومت کی کشتی ڈگمگا رہی ہے بہت جلد اس ظالم و جابر حکومت(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کر کے دراصل عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکا جا رہا ہے پی ٹی آئی نے اپنی نااہلیوں کی کلہاڑیاں خود اپنے پاوں پر مار مار کر حکومت کو چلنے کے قابل ہی نہیں چھوڑا وزیراعظم سے عوام پوچھ رہی ہے کہ آٹا اور چینی چوروں کا احتساب ہوگا کہ نہیں جو رقم وزیراعظم عمران خان کے ذاتی سیاسی اور اشتہاری مفادات کیلئے خرچ ہوئی ہے اسکا حساب بھی عوام کو دوانہوں نے مزید کہاکہ آٹا اور چینی چوروں کی سربراہی تو وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کی کیونکہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔تین ارب روپے کی سبسڈی کا جو ذکر ہو رہا ہے یہ سبسڈی وزیراعلی پنجاب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی اصل میں وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب دونوں کرپٹ ثابت ہو چکے ہیں حکومت کرونا وائرس سے لوگوں کی جانیں بچانے کے بجائے لوگوں کی جانیں لینے کے در پے ہے کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ روا رکھا جانے والا ناروا سلوک انتہائی قابل مذمت ہے۔

خواجہ رضوان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -