دفعہ144کی خلاف ورزی، ملتان میں آپریشن،16افراد کورگڑا

  دفعہ144کی خلاف ورزی، ملتان میں آپریشن،16افراد کورگڑا

  

ملتان (نیوز رپورٹر)پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 16افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق مظفر آباد پولیس نے ھامد پور چوک سے ڈبل سواری کے الزام میں ملزم طاہر، زاہد، ساتواں میل میں ملزم محمود نے اپنی ایلومینیم کی دکان کھول کرلوگوں کا رش کیا ہواتھا، ممتازآباد پولیس نے بی سی جی چوک سے ملزم غلام شبیر نے (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

سیمنٹ بجری، ملزم طارق کپڑے، ملزم احسن نے شوز کی دوکانیں کھول کر عوام کا رش کیا ہواتھا، گلگشت پولیس نے گول باغ سے موٹرسائیکل پر سوار ملزم طیب، صدیق، عرفان کو حراست میں لیا، گردیزی مارکیٹ سے ملزم ادریس کو قابو کیا جو اپنی دوکان کھول کر دیگر لوگوں کے ہمراہ بیٹھا ہواتھا، نیوملتان پولیس نے قذافی چوک سے ملزم ملزم آصف اپناآٹو سٹور کھول کر رش کئے ہوئے تھاسٹی شجاعباد پولیس نے ملزم سرفراز خان کو گرفتار کیا جو ہوٹل میں عوام کا رش کئے ہوئے تھا، سٹی جلالپور پولیس نے پیدل چلتے ہوئے ملزم ریاض حسین، اکمل کو قابو کیا جبکہ صدر جلالپور پولیس نے ڈبل سواری کرتے ہوئے ملزم منیر احمد اور نعیم کو حراست میں لیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -