اراضی تنازعہ: دوبھائیوں میں تصادم،ایک شدید زخمی، حالت تشویشناک

  اراضی تنازعہ: دوبھائیوں میں تصادم،ایک شدید زخمی، حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)اراضی کے تنازعہ پر بھائی نے بیٹے سے ملکر حقیقی بھائی کو کلہاڑیوں کے وار سے لہولہان کردیا، تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 624 ٹی ڈی اے کے رہائشی کلاچی برادری کے جعفر حسین اور اس کے بھائی ربنواز کے درمیان اراضی کا تنازعہ چلا آ رہا تھا،گزشتہ روز ربنواز کلاچی اپنے بیٹے انعام الحق کلاچی کے ہمراہ جعفر حسین کے رقبہ میں آگیا اور مویشیوں کے باندھنے کے کلے اکھاڑنے لگا، جعفر کلاچی (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

کے منع کرنے پر رب نواز کلاچی نے اپنے بیٹے انعام اللہ کے ہمراہ کلہاڑیوں کے وار سے جعفرصادق کلاچی کو شدید زخمی کردیا،زخمی جعفر حسین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرورشہید منتقل کردیا گیا،پولیس چوک سرور شہید نے مضروب جعفرحسین کلاچی کے بھائی نواب مضطر خان کلاچی ایڈووکیٹ کی مدعیت میں حقیقی بھائی ربنواز اوربھتیجے انعام اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، دوسرے واقعہ تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ قصبہ گجرات میں فضل الرحیم جو کہ ضلع ٹانک کا رہائشی ہے نے گجرات جمکو چوک میں سپیئر پارٹس کی دکان بنائی تھی اورقصبہ گجرات میں کرایہ کا مکان لے کر اپنی فیملی کے ہمراہ ریائش بھی رکھی ہوئی تھی، فضل الرحیم لاک ڈاؤن کی وجہ سے دکان بند کرکے اپنے رشتے داروں کے گھر گیا ہوا تھا کہ اسی اثنا میں نامعلوم چوروں نے اس کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے نقدی 3لاکھ 50اور طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے، پولیس سرکل کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
حالت نازک