کوئٹہ میں پولیس گردی، ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسوں، عملے کا احتجاج

کوئٹہ میں پولیس گردی، ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسوں، عملے کا ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) دو روز قبل حفاظتی کٹس مانگنے پر کوئٹہ میں ڈاکٹروں نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر کئے جانے والے ریاستی ظلم کے خلاف ملتان میں گزشتہ(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

روز تمام سرکاری ہسپتالوں میں یوم سیاہ کے طور پر اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف کالی پٹیاں بازوں پر باندھ ڈیوٹیاں دی گئیں،آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن شاہین یونٹی کے صدر رانا عامر نے ڈیوٹی پر موجود تمام سٹاف کو بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا ان کا کہنا تھا کورونا کے باعث ڈیوٹیاں نہیں چھوڑ سکتے لیکن اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ادھر پائینرز یونٹی پی ایم اے،ینگ ڈاکٹرز،ریفارمرز سمیت تمام طبی تنظیموں کی جانب سے بھی کوئٹہ میں کی جانے والی پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،ڈاکٹر مسعودالروف ہراج،ڈاکٹر شاہد راو،ڈاکٹر میاں عدنان،ڈاکٹر فاران اسلم اور دیگر کا کہنا تھا کہ حفاظتی کٹس مانگنا اگر اتنا بڑا جرم ہیں تو حکومت ہم سب کو جیلوں میں ڈال دے اور کورونا کے خلاف اپنے حکومتی عہدیداروں کو ہسپتالوں میں بھیج دے ادھر ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی عہدیداران صائمہ،نورین شازیہ اور دیگر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اس اقدام کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا حفاظتی کٹس ہمارا حق ہے وہ مانگنا جرم بن گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،حکومت پی پی ایز کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے ایسے میں ڈاکٹر،نرسز پیرا میڈیکس پر امن احتجاج کر کے اگر حفاظتی کٹس مانگ رہے تھے تو ان پر تشدد کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ ادھر پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے عہدداران صدر ملک عمران یوسف،چیئرمین عبدالواحد دوانی،وائس چیئرمین را? کاشف الیاس،ڈپٹی صدر مہر محمد الیاس،سینیئر نائب صدر عقیل خان،نائب صدر وقاص نعیم، رانا معین،جنرل سیکرٹری شیخ بلال قریشی،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر احمد شاہ،ڈاکٹر اورنگزیب،ملک حسن، محمد تنویر احمد،عدنان بخاری، شبر صدیقی،اسلم سندھی،امتیاز تاجہ نے گزشتہ روز شہبازشریف ہسپتال میں سانحہ بلوچستان کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس کی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز و نرسسز اور پیرا میڈیکل سٹاف عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کی صورتحال میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن سولجر کی حیثیت سے لڑ رہے ہیں میڈیکل کمیونٹی انسانیت کے مسیحا ہیں میڈیکل کمیونٹی کو انکی حفاظت کے لیے حفاظتی کٹس فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ کل کوئٹہ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس پرامن احتجاج کے ذریعے دوران ڈیوٹی اپنے تحفظ کے لیے حفاظتی کٹس کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے تھے بلوچستان حکومت کی جانب سے حفاظتی کٹس فراہم کرنے کی بجائے انسانیت کے مسیحاوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے گئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنا اور لاٹھی چارج کرنا اور انہیں گرفتار کرکے پابند سلاسل کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔

پولیس گردی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -