حکومتی کوششوں سے کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال بہتر، مختلف ادارے بڑی لڑائی میں مصروف ہیں،شوکت محمود بسرا

  حکومتی کوششوں سے کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال بہتر، مختلف ادارے بڑی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار)شوکت محمود بسرا نے کہا ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہے حکومت پاکستان کی جانب سے بروقت احتیاطی اقدامات(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

کی صورت بہتری ممکن ہوئی ہے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے پی ایف یو جے بہاولنگر کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی وفد کی قیادت ضلعی صدر طارق حفیظ نے کی وفد میں تنویر احمد صابری جنرل سیکرٹری عرفان قریشی فنانس سیکرٹری اور سینئر صحافی چوہدری مقصود شامل تھے مرکزی رہنما پی ٹی آئی شوکت محمود بسرا نے مذید کہا کہ پاک فوج، ڈاکٹرز، پولیس اور صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو مشکل حالات میں موذی وائرس کورونا کے خلاف پہلے محاذ پر لڑ رہے ہیں حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ عوام کو راشن کی فراہمی یقینی بنایا گیا ہے چٹان گروپ عوامی خدمت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے شوکت محمود بسرا نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس بہاولنگر کے وفد کو ماسک اور حفاظتی کیٹس بھی پیش کیں اس موقع پر چیئرمین چٹان گروپ ملک بلال اور پروڈکشن ڈائریکٹر رانا دلبر بھی موجود تھے۔
شوکت محمود