محکمہ ریلوے،متعدد ملازمین کے تبادلے، تعیناتیاں

  محکمہ ریلوے،متعدد ملازمین کے تبادلے، تعیناتیاں

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل پرسانل آفیسرریلوے نبیلہ اسلم نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان شعیب عادل (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

کی منظوری سے عارضی طور پر تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، احکامات کے تحت ریلوے ہسپتال ملتان کے ہیڈ کلرک جاویدارشد ضیاء کو ٹرانسفر کر کے ڈی ایس آفس میں ہیڈ پی5، ہیڈ پی 5 کا کام سرانجام دینے والے اشفاق احمد کو ٹرانسفر کر کے ہیڈ پی 1 تعینات کر دیا ہے۔ اسی طرح نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ڈویڑن سے ٹرانسفر ہو کر آئے ہوئے ہیڈ کلرک نوید بنگش کو ریلوے ہسپتال ملتان میں ہیڈ کلرک کی سیٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -