کروناوائرس کاحملہ، رحیم یارخان میں ایک اورمریض جاں بحق

  کروناوائرس کاحملہ، رحیم یارخان میں ایک اورمریض جاں بحق

  

رحیم یارخان،چوک سرور شہید (بیورو رپورٹ،سپیشل رپورٹر) کرونا وائرس میں مبتلا 60 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہو گئی، حسن کالونی کے رہائشی 60 سالہ اکرم بھٹی کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا جہاں چند روز تک طبی امداد کے باوجود اکرم بھٹی جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ اس طرح رحیم یار خان میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

تعداد 2 ہو گئی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات پورے کرتے ہوئے اکرم بھٹی کا جنازہ کروا کر اڈا گلمرگ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا۔ادھرچوک سرور شہید ٹی ایچ کیو ہسپتال میں قر نطینہ کئے گئے 7افرادمیں سے ایک کا ٹیسٹ مثبت آگیا، با قی 6افراد کو کلیئر کر کے انہیں 14دن کیلئے اپنے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے گذشتہ تین روزپہلے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ سے 7زائرین جن میں ایک کا تعلق قصبہ گجرات،دو کا تعلق کوٹ ادو اورچار کا تعلق احسان پور سے تھا کو چوک سرور شہید ٹی ایچ کیو ہسپتال میں قرنطینہ میں شفٹ کیا گیا،گذشتہ روز آنے والی مبینہ رپورٹس میں قصبہ گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک افضل نا می شخص کا رزلٹ مبینہ طور پر پازٹیو اور مشتبہ بتایا گیا تھا جس پر انتظامیہ نے فوری حرکت میں آتے ہو ئے قصبہ گجرات کے رہائشی شخص کو طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں شفٹ کر دیا ہے جبکہ باقی 6زائرین جن میں سے دو کا تعلق کوٹ ادو اور چار کا تعلق احسان پو ر سے ہے انہیں انتظامیہ نے اپنی نگرانی میں ان کے اپنے گھروں میں چودہ دن کیلئے قرنطینہ میں رکھنے کا پرو گرام بنایا ہے واضح رہے کہ شہر بھر میں افواہ تھی کہ ان لو گوں کو شہر کے کچھ لوگ کھا نا دیتے رہے ہیں جس پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی کو ئی بات نہیں ہے محکمہ محال کے لو گوں کی ڈیوٹی کھا نا پہنچا نے کی تھی لیکن مریضوں کو تو کھا نا ڈیوٹی پرموجود پو لیس اہلکارجنہوں نے حفاظتی کٹس پہن رکھی تھیں محکمہ محال کے عملہ سے لیکر اوپر قرنطینہ سنٹر میں پہنچا تے رہے ہیں اس لئے خوف و ہراس پھیلا نے کی ضرورت نہیں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سرور شہید ڈاکٹر ضیا ء انجم کے مطا بق مریضوں کے ہسپتال سے شفٹ ہو نے کے بعد ہسپتال میں مکمل طور پر حفاظتی سپرے کیا جائیگا۔

مریض جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -