مزدوروں، ڈیلی ویجز ملازمین کو ریلیف فراہم کریں گے، جاویداقبال وڑائچ

  مزدوروں، ڈیلی ویجز ملازمین کو ریلیف فراہم کریں گے، جاویداقبال وڑائچ

  

رحیم یار خان(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمدیقینی بنائیں، احتیاط پریشانی سے بہترہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے، مشکل وقت میں مستحقین کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق،(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

چوہدری فاروق وڑائچ، حاجی غلام کبریا، چیف افسرعظمت قدیرگورایہ ودیگرکے ہمراہ میونسپل کارپوریشن کے سینٹری سٹاف میں آٹا تقسیم کرنے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غریب، دیہاڑی دار، مزدور اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریلیف کی فراہمی جاری رکھیں گے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کی حقیقی جماعت ہے جو حقوق کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے، اس مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کے لیے مخیرحضرات بڑھ چڑھ کرامدادی سرگرمی میں حصہ لیں۔

ریلیف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -