مفاد پرست عناصر نوابزادہ منصور احمد پرکیچڑ اچھالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، بلال احمد خان

      مفاد پرست عناصر نوابزادہ منصور احمد پرکیچڑ اچھالنے کی ناکام کوشش کررہے ...

  

خان گڑھ (نامہ نگار) سیاسی بونے اوچھے ہتھکنڈے کرکے نوابزادہ منصور احمد خان کی کردار کشی کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

انصاف کے ایم پی اے نوابزادہ منصور خان کے بیٹے نوابزادہ بلال احمد خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو ریکارڈ نے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوابزادہ نصراللہ خان اور نوابزادہ منصور احمد خان کی سیاست کسی سے ڈھکی چھپی نہیں گزشتہ دنوں مفاد پرست سیاستدان نے نوابزادہ منصور احمد خان کی سیاسی زندگی پر کیچڑ اچھالنے کی ناکام کوشش کرکے اپنے چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ نوابزادگان نے ہمیشہ اپنی زمینیں‘ رقبے‘ باغات بیچ کر سیاست کی نذر کرکے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا اور ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا۔انہوں نے کہا کہ موصوف نے کرپشن کے ذریعے رنگ پور میں 8مربع زمین خرید لی‘ اگر اس کے چچا?ں کی زمین بھی ساتھ ملا لی جائے تو ٹوٹل 3سے4مربع رقبہ بنتا ہے موصوف کے رقبے کا احتساب کیا جائے۔

بلال خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -