منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد
ملتان (نیوز رپورٹر) پولیس تھانہ شاہ شمس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی- پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ ملزم فاروق (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
عرف فاروقا کو گرفتار کر کے 1300 گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ برآمد ہونے والی چرس شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔ کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس انسپکٹر سعید سیال اور تھانہ کے دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی پولیس شروع کر دی گئی ہے۔
برآمد