لنگر خانوں، پناہ گاہوں میں جراثیم کش سپرے کرنیکا حکم

  لنگر خانوں، پناہ گاہوں میں جراثیم کش سپرے کرنیکا حکم

  

ملتان (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں موجود لنگر خانوں اور پناہ گاہوں بارے رپورٹ فراہم کرنے ساتھ ساتھ جراثیم کش سپرے کرنے کے احکامات جاری (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

کردیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں لنگر خانے اور پناگاہیں بنائی گئی ہیں، کورونا وائرس کے خوف کے باعث شہریوں کو گھروں میں مقیم رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اس ضمن میں پنجاب حکومت کی جانب سے تمام میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی کونسلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ لنگر خانوں اور پناگاہوں کو چیک کیا جائے اور فعال ہونے کی رپورٹ مرتب کرکے ایک دن میں فراہم کی جائے جبکہ لنگر خانوں اور پناگاہوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی تصاویری ثبوت بھی فراہم کئے جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -