شوگر بروکرز کہتے ہیں کارروائی ہوئی تو چینی کابحران لے آئیں گے، شفقت محمود

  شوگر بروکرز کہتے ہیں کارروائی ہوئی تو چینی کابحران لے آئیں گے، شفقت محمود

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ آٹا چینی بحران کی رپورٹ لیک نہیں ہوئی(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

وزیر اعظم نے خود پبلک کی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ شوگر سکینڈل میں جہانگیر ترین، اعظم خان پر جو الزام لگارہے ہیں وہ غیر منطقی ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، شوگر اور آٹا اسکینڈل کے خلاف تحقیقات اور پھر انکوائری رپورٹ کا منظرعام پر لانے کا فیصلہ خالصتاً وزیراعظم عمران خان کا تھا۔شفقت محمود نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا جو نہیں ہونا چاہیے تھا، آٹے کی قلت بھی نہیں ہونی چاہیے تھی، وزیراعظم نے چینی اور آٹے کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم نے ہی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اعظم خان پر الزام لگانا سمجھ سے بالاتر اور غیر منطقی ہے، 25تاریخ کی حتمی رپورٹ میں تمام چیزیں واضح ہوجائیں گی۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ شوگر کے بروکرز کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف کارروائی ہوئی توچینی کابحران لے آئیں گے، خسروبختیاراس وقت کابینہ کے رکن نہیں تھے، خسروبختیارکے بھائی نے تحریری طورپردیاکہ سبسڈی نہ دی جائے، جن پرالزام لگایاجارہاہیان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ لاک ڈاؤن مزید بڑھے گا، ہم نے تعمیراتی شعبے کوکام کرنیکی اجازت دی ہے، دیہی علاقوں میں گندم کی کٹائی کاعمل بہت اہم ہوتاہے، بہت ساری چیزوں پرلاک ڈاؤن رہیگا، ہمیں سوچناہوگاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقہ کشی کی نوبت نہ پیش آئے، لاک ڈاؤن کیباوجودلوگ گھروں سے باہرنکل رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بہت ساری جامعات ن ا ٓن لائن کلاسزکاآغاز کیا، انٹرنیٹ کی کنکٹیویٹی کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں مسائل آئے، ہمیں نہیں معلوم یہ معاملہ کب تک چلے گا، اگرمعاملہ بڑھاتوآن لائن تعلیم کی طرف جائیں گے۔

شفقت محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -