روجھان، چیک پوسٹ پرتلاشی، متعدد ٹرالر سے گندم برآمد
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں گندم کی نقل وحمل پر صوبائی پابندی کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نے ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ تحصیل روجھان اور شاہ والی چیک پوسٹ پر ناکہ لگا کرمتعد د ٹرالر گندم قبضہ میں لے لی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نے گذشتہ روز ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر عمران بلوچ کے ہمراہ صوبہ (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
پنجاب کی سرحدی چیک پوسٹ پر ناکہ لگا کر درجنوں گندم سے بھرے ٹرالر قبضہ میں لے لئے اس دوران ملزمان کے خلاف کاروائی اور اندراج مقدمات کیلئے مقامی پولیس اسٹیشن شاہ والی اور گوٹھ مزاری میں درخواستیں دے دی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین کا کہنا تھا کہ حکو مت پنجاب کی طرف سے گندم کے خریداری ہدف کے حصول کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی اور گندم کی بین الصو بائی پابندی پر ہرصورت عمل در آمد کرایا جائے گا۔